گلبرگہ5؍فروری( اعتماد نیوز): کمشنر سٹی کارپوریشن سریکانت کٹی منی کی
شکایت پر بہمنی پورہ پولیس نے کل رات بلدی حلقہ نمبر26؍کی کارپوریٹر عقیلہ
بیگم کے شوہر و سماجی کارکن حبیب احمد روسہ کو گرفتار کر لیا، پولیس اسٹیشن
میں اُن کی طبیعت کے بگڑ جانے پر پولیس نے اُنہیں فوری سرکاری ضلع جرنل
اسپتال گلبرگہ میں داخل کروایا ، تفصیلات کے بموجب حبیب روسہ کے خلاف
گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے آفیسر برائے ماحولیات ابھئے کمار کے ساتھ بد کلامی
کرنے اور اُنہیں سنگین عواقب و نتائج کی دھمکی دینے کی پولیس میں شکایت
درج کروائی گئی ۔ حبیب روسہ کے برادران کا کہنا ہے کہ کارپوریٹرس عقیلہ
بیگم نے ابھئے کمار کو فون کرتے ہوئے حلقہ 26میں صفائی کے لئے وہیکلس روانہ
کرنے کے لئے
کہا ، جواب میں ابھئے کمار نے کارپوریٹر کی حیثیت سے عقیلہ
بیگم کو عزت دینے کے بجائے سخت لب لہجہ میں گفتگو کی جس پر حبیب احمد روسہ
ابھئے کمار سے استفسار کے لئے پہنچیں تو اُنہوں نے اُن کے ساتھ بھی بد
سلوکی ،کی اور اُلٹھا کمشنر کے ذریعہ پولیس میں اُن کے خلاف شکایت درج
کروائی ، حبیب احمد روسہ کی گرفتار کی اطلاع پاکر مئیر گلبرگہ عالیہ شیرین
کے شوہر محمد اسماعیل پلم ، محمد اصغر چلبل پارٹی ترجمان ضلع کانگریس، اور
کئی ایک کارپوریٹرس پولیس اسٹیشن پہنچیں اور حبیب احمد روسہ کی جانب سے
جوابی شکایت درج کروانے کی کوشش کی لیکن رات دیر گئے تک بھی پولیس نے جوابی
شکایت در ج نہیں کی ابھئے کمار کے بارے میں یہ عام شکایت ہے کہ کارپوریٹرس
کے ساتھ اُن کا رویہ ٹھیک نہیں ہے ۔